ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اروناچل پردیش میں ہجوم کا پولیس ٹیم پر حملہ، دو زخمی

اروناچل پردیش میں ہجوم کا پولیس ٹیم پر حملہ، دو زخمی

Sun, 11 Sep 2016 18:16:11  SO Admin   S.O. News Service

ایٹہ نگر، 11؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )منشیات مصنوعات کے اسمگلروں کی تلاش کرنے نامسی ضلع میں سلاٹو مری گاؤں گئی پولیس کی ایک ٹیم پر ہجوم نے حملہ کر دیا جس میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایم کے دیوری نے کہا کہ اس ہجوم نے کل دبش کے دوران چاقو-چھرے سے پولیس ٹیم پر حملہ کیا جس میں سب انسپکٹر ڈی سگفو سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔زخمی پولیس اہلکاروں کو آسام میں ڈبرگڑھ میں ایک ہسپتال میں نازک حالت میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بارے میں سن کر جائے حادثہ پر گئے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور دو افسران کے ساتھ بھی دیہاتیوں نے جدوجہد کی،بعد میں اضافی پولیس فورس جائے حادثہ پر پہنچی اور پوزیشن کو کنٹرول میں لایا گیا۔نامسی اروناچل پردیش کے ان اضلاع میں سے ایک ہے جو منشیات مصنوعات کے مسئلے سے بری طرح متاثر ہے۔


Share: